ورلڈ کپ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، حسن علی نے ون ڈےکرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

ورلڈ کپ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، حسن علی نے ون ڈےکرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا
سورس: File

بنگلورو: بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔  حسن علی نے نیوزی لینڈ بلے باز  ڈیون کونوے کی وکٹ حا صل کر کے ون ڈے کرکٹ میں 68 اننگز میں 100  وکٹیں مکمل کر لیں۔ 

498b08867aa69f5ac70755e79e00e9bf

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35ویں میچ  بنگلورو  میں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔  پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 68 رنز پر گری، اوپنر ڈیوون کانوے کو حسن علی نے 35 رنز پر آؤٹ کیا۔

یہ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے، دونوں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔  نیوزی لینڈ کے نیٹ رن ریٹ کو شکست دینے کے لیے، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تقریباً 35 اوورز میں تقریباً 83 رنز یا تعاقب میں کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ل

 آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ نے اب تک  7میچز  میں سے4میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر8پوائنٹس کے ساتھ  چوتھےنمبر پر ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم نے 7 میچز میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد گرین شرٹس  6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹےنمبر پر ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے پچھلے میچز میں اچھی بولنگ کی ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر اسامہ میر کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

 
ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔بنگلورو میں گزشتہ روز بھی بارش ہوئی تھی، بارش ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک گھنٹہ اضافہ دیا جاسکتا ہے۔

پلیئنگ الیون

پاکستان: عبداللہ شفیق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد،سلمان علی آغا ، محمد وسیم جونیئر،حسن علی،  شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف

نیوزی لینڈ: ڈیون کونوے، کین ولیمسن(کپتان)، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم ( وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مچل سینٹنر،مارک چیپمین، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ

مصنف کے بارے میں