برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:  برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق جوہر سلیم، نغمانہ ہاشمی اور ظہیر جنجوعہ میں سے کسی ایک کو برطانوی ہائی کمشنر تعینات کیئے جانے کا امکان ہے۔ 9 ستمبر کو لندن میں منعقدہ ایوارڈ شو میں پاکستانی ہائی کمشنر کو ایوارڈ کیٹیگری کا اعلان کرنے کیلئے سٹیج پر بلایا گیا، مگر انہوں نے غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔

سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معاملے کا سخت نوٹس لیا اور وضاحت کیلئے پاکستان طلب کیا۔ ان کا تحریری جواب آنے کے بعد  بھی وزارت خارجہ مطمئن نہیں ہوئی۔ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ صاحبزادہ احمد خان کو برطانیہ میں ہائی کمشنر کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ  احمد خان کا سفارتی کیئریر 30سالوں پر محیط ہے اور دفتر خارجہ میں چیف آف پروٹو کول بھی رہ چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ ٹورنٹو، اوسلو ،نیویار ک اور ممبئی میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔