کیمسٹری کا نوبیل انعام  3 سائنسدانوں کے نام

 کیمسٹری کا نوبیل انعام  3 سائنسدانوں کے نام

سٹاک ہوم : کیمسٹری  کا نوبل انعام تین سائنس دانوں کے نام رہا۔ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے 2023 کے نوبیل انعام برائے کیمیا کا اعلان کیا ہے۔ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ہونے والی تقریب میں کیمسٹری کے شعبے میں 2023 کا نوبیل انعام 3 امریکی سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماؤنگی باؤندی، کولمبیا یونیورسٹی کے لوئس بروس اور نینو کرسٹلز ٹیکنالوجی انکارپوریشن کے الیکسی ایکیموف کو کوانٹم ڈاٹس کی دریافت اور اس حوالے پیشرفت کرنے پر یہ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔


رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوانٹم ڈاٹس ننھے نینو پارٹیکلز ہوتے ہیں اور ان سے ٹیلی ویژن اور ایل ای ڈی لیمپس کی روشنی پھیلتی ہے جبکہ وہ ڈاکٹروں کو رسولی ٹشوز ہٹانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

یہ انعامات الفریڈ نوبیل کی برسی کے موقع پر 10 دسمبر کو دیے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں