نایاب گلابی ہیرے نے نیلامی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے

نایاب گلابی ہیرے نے نیلامی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے

سنگاپور:ہانگ کانگ میں نایاب گلابی ہیرے نے قیمتی پتھروں کی نیلامی کے گذشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ،،نیلامی کے منتظمین کے مطابق 59.6 قیراط کا یہ نایاب ہیرا سات کروڑ دس لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوا۔نایاب گلابی ہیرے نے قیمتی پتھروں کی نیلامی کے اگلے پیچھے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ہانگ کانگ میں نیلامی شروع ہونے کے 5منٹ کے اندر ہی "پنک اسٹار" فروخت ہو گیا۔ہیرا 7کروڑ 10لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم میں نیلام ہوا۔پنک سٹار نام کا یہ ہیرا دنیا کا سب سے بڑا پالشڈ ہیرا ہے.


2013میں جنیوا میں ایک نیلامی کے دوران اس ہیرے کی تریاسی ملین ڈالر بولی لگی ،،تاہم بعد میں خریدار رقم ادا کرنے سے مکر گیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق پنک اسٹار ڈائمنڈ نے اپنی قیمت اربوں میں لگوا کر جوہرات کی نیلامی کی دنیا میں نیا ریکارڈ بھی بنالیا۔ بولی کاعمل منٹوں میں مکمل ہوا۔
ہانگ کانگ میں نایاب ہیرے کی نیلامی پانچ ارب ساٹھ کروڑ روپے سے شروع ہوئی۔ جیتنے والی بولی فون پرایک کالر نے لگائی۔ نیلام ہونے والاانسٹھ اعشاریہ چھ صفر قیراط کا گلابی ہیرا اس کلاس کا سب سے بڑا ہے ہیرا ہے جو انیس سو ننانوے میں افریقا کی ایک کان سے برآمد ہوا تھا۔