خاتون نے وزن کم کرنے کے لیے شوہر اور نوکری کو چھوڑ دیا

خاتون نے وزن کم کرنے کے لیے شوہر اور نوکری کو چھوڑ دیا

آئی لینڈ:  ایک امریکی خاتون کونی اسٹورز نے اپنے بڑھتے وزن کو کم کرنے کے شوق میں اپنی زندگی میں اہم تبدیلیاں کیں، جن میں شوہر سے علیحدگی اور نوکری چھوڑنا شامل تھا۔ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ان کا وزن بڑھ کر 136 کلوگرام تک پہنچ گیا، جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی صحت متاثر ہوئی بلکہ ازدواجی زندگی اور کام میں بھی مشکلات پیش آئیں۔

کونی اسٹورز نے اس صورتحال سے باہر نکلنے کے لیے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لائیں گی۔ انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کی اور اپنی نوکری چھوڑ دی۔ اس کے بعد کونی نے رولر سکیٹنگ کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں میں شامل کیا، جو ان کے لیے معجزہ ثابت ہوئی اور انہوں نے 45 کلوگرام وزن کم کیا۔

آج کونی نہ صرف رولر سکیٹنگ میں ماہر ہو چکی ہیں، بلکہ وہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں۔ ان کی کہانی ایک مثال ہے کہ اگر انسان میں حوصلہ اور عزم ہو تو زندگی کی مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔