لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ اس کمی سے ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی اور مہنگائی میں مزید کمی متوقع ہے، جس کا فائدہ عوام کی زندگیوں میں واضح طور پر نظر آئے گا۔
نواز شریف نے کہا کہ حکومت غریبوں اور مڈل کلاس کے افراد کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی ممکن ہو سکے گی۔
علاوہ ازیں، نواز شریف نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کے صوبائی سطح پر اجلاس منعقد کر کے حکومت کے عوامی ریلیف کے اقدامات کی تحسین کریں اور عوام کو آگاہ کریں۔