مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسز کی درندگی بشمول جاری

مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسز کی درندگی بشمول جاری

سری نگر: مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسزنے مظالم کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق ان شہادتوں کا مقصد مقبوضہ کشمیر ی عوام میں ڈر پیدا کرنا ہے تاکہ وہ مزید بھارت کیخلاف مظاہروں میں شرکت سے باز ر ہے ۔
ان نوجوانوں کو امر گڑھ، سوپور میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا جن میں سے دو افراد کی شناخت جاوید احمد ڈار اور عبدالحمید میر کے طور پر ہوئی۔ اس کارروائی کے دوران سفاک بھارتی فوج نے اس علاقے میں ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کردیاہے۔مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں بشمول سوپور، ہندواڑا، حاجن اور سمبل میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے اور تاحکمِ ثانی تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوری 1989 سے لے کر 31 جولائی 2017 تک مقبوضہ کشمیر میں 94767 افراد شہید کیے جاچکے تھے جن میں سے 7093 افراد کو دورانِ حراست شہید کیا گیا۔