امریکن سپریم کورٹ نے مسلم ممالک پر سفری پابندیاں بحال کر دیں

امریکن سپریم کورٹ نے مسلم ممالک پر سفری پابندیاں بحال کر دیں

بڑی خبر امریکا نے مسلمانوں پر بڑی پابندی عائد کر دی

واشنگٹن:  امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 مسلم اکثریتی ممالک  سمیت 8 ملکوں کے باشندوں پر سفری پابندی کے حکم نامے کے نفاذ کی اجازت دے دی، جسے صدر ٹرمپ کی فتح قرار دیا جارہا ہے۔

امریکہ کی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان ممالک کے شہریوں پر لگائی گئی سفری پابندی مکمل طور پر نافذ العمل ہو سکتی ہے۔سپریم کورٹ کے 9 میں سے 7 ججوں نے پابندی کے فیصلے کی حمایت کی جبکہ 2 نے مخالفت کی۔


جن ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی گئیں، ان میں شام، ایران، لیبیا، یمن، صومالیہ، چاڈ، شمالی کوریا اور وینزویلا شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ عدالت نے اس پابندی کو آئینی طور پر قبول کرلیا ہے، بلکہ اس سے ٹرمپ انتظامیہ کی اس دلیل کی تائید ہوتی ہے کہ سفری پابندی کی ہنگامی معطلی غیر ضروری تھی۔

جس کے بعد امریکا کی وفاقی عدالت نے 2 ریاستوں کی درخواست پر صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو معطل کردیا تھا، جن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی۔