فیصل آباد میں ایک اور حوا کی بیٹی ظلم کا شکار، ملزم گرفتار

فیصل آباد میں ایک اور حوا کی بیٹی ظلم کا شکار، ملزم گرفتار
کیپشن: فیصل آباد میں ایک اور حوا کی بیٹی ظلم کا شکار، ملزم گرفتار
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

فیصل آباد: نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر رانا منیر نامی شخص اور اسکی بیوی نے بہیمانہ تشدد کیا۔ تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج نیو نیوز کو موصول ہو گئی۔ فوٹیج میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا۔

فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر تھانہ مدینہ ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے رانا منیر نامی ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ثمینہ منیر نامی ملزمہ کی گرفتاری کلئیے پولیس چھاپے مار رہی ہے جبکہ دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

آر پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔