سعودی عرب میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد کی گئی

سعودی عرب میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد کی گئی

ریاض :سعودی عرب میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب  کا انعقاد کیا گیا ،  کشمیری اور پاکستانیوں نے  مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 
5 فروری  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریاض  میں پاکستانی سفارت خانے  میں  تقریب منعقد کی گئی ، تقریب کے شرکاء  نے کشمیریوں کے لیے حق خود ارادیت کے مطالبے کا اعادہ  کیا۔
 
 پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور  اور دیگر شرکاء  کا کہنا تھا کہ بھارت ایک فاشسٹ ملک ہے جو مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی طور پر  مسلط ہے، نہتے کشمیریوں کی آزادی کیلئے  اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عمل در آمد کو یقینی بنائے ۔
 
تقریب میں تصویری نمائش کے ذریعے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی منظر کشی کی گئی ۔