فیفا ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول اور مقامات کا اعلان

 فیفا ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول اور مقامات کا اعلان
سورس: file

نیو یارک: فٹبال ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک جاری رہے گا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور فائنل نیویارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کریں گے۔رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ جس میں سے 78 میچز امریکا جبکہ کینیڈا اور میکسیکو میں 13،13 میچز کھیلے جائیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ میں 1998 سے 32 ٹیمں شامل تھی لیکن 2026 میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ایک اضافی ناک آؤٹ راؤنڈ بھی ہو گا اور 64 کی بجائے 104 میچ شامل ہیں۔

efbcf757415cc56c58a9e6c4f462221f

2026 کا ٹورنامنٹ 12 گروہوں کا ہوگا، ہر گروہ میں چار ٹیموں کی شامل ہوگی۔ ہر گروہ سے دو بہترین ٹیمیں اور آٹھ بہترین تیسرے پوزیشن کے ٹیمیں پہلے ناک آؤٹ مرحلہ میں بڑھیں گی، یعنی کہ کل 32 ٹیمیں، اس کے بعد 16ویں راؤنڈ، کوارٹرفائنلز، سیمی فائنلز اور فائنل ہوگا۔

فیفیا ورلڈ کپ 2026 کو 16 اسٹیڈیمز میں منعقد کیا جائے گا، جہاں ریاستہائے متحدہ کے شہروں میں نیو یارک، ڈیلاس، مائیمی، کانسس سٹی، ہیوسٹن، اٹلانٹا، لاس اینجلس، فلیڈلفیا، سیئٹل، سین فرانسسکو اور بوسٹن کے ساتھ میکسیکی شہروں میں میکسیکو سٹی، منٹیرے اور گوادالاخارا، کینیڈیائی شہروں میں وینکوور اور ٹورنٹو بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2022ء میں فیفا ورلڈ کپ کا فائنل ارجنٹینا نے جیتا تھا۔

مصنف کے بارے میں