امریکی یونیورسٹی کے مسلم و یہودی طلبہ کا فلسطین میں جنگ بندی کیلئےبھوک ہڑتال اور کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان

امریکی یونیورسٹی کے مسلم و یہودی طلبہ کا فلسطین میں جنگ بندی کیلئےبھوک ہڑتال اور کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان
سورس: file

رہوڈ آئی لینڈ: امریکہ میں رہوڈ آئی لینڈ کی براؤن یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال شروع کر دی، جس میں یونیورسٹی پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری تنازعے سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کرے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق غزہ کیلئے بھوک ہڑتال کرنے والے مسلم اوریہودی طلبہ کی جانب سے غیر معینہ مدت تک کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

 طلبہ نے یونیورسٹی سے مطالبہ کیا ہےکہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں سے تعلق ختم کیاجائےجبکہ اسرائیلی حمایتی کارپوریشن سے رابطہ منقطع کرنے کابھی مطالبہ کیا۔ 

فلسطینیوں، یہودیوں اور دیگر سمیت 19 طلبہ پر مشتمل یہ گروپ اس وقت تک بھوک ہڑتال پر قائم ہے جب تک یونیورسٹی فوری اور دیرپا جنگ بندی کو فروغ دینے کے لیے اقدام نہیں کرتی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جارحیت جاری ہے، 24گھنٹوں میں بمباری سے مزید 127 فلسطینی شہید ہو گئے۔7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار 365 ہوگئی ہے جبکہ 66 ہزار 630 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

 

مصنف کے بارے میں