سعودی ٹیکنالوجی کی دنیا میں  انقلابی قدم ، اے آئی سے لیس  الیکٹرک سکیورٹی گاڑی  کی نمائش 

 سعودی ٹیکنالوجی کی دنیا میں  انقلابی قدم ، اے آئی سے لیس  الیکٹرک سکیورٹی گاڑی  کی نمائش 

ریاض: سعودی عرب نے  ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلابی قدم اٹھایا ہے اور  اے آئی  سے لیس الیکٹرک سکیورٹی گاڑی کی نمائش کی گئی ہے۔  سعودی وزارت داخلہ نے عالمی دفاعی نمائش 2024 میں  مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے لیس پہلی الیکٹرک سکیورٹی گاڑی کی نمائش کی ہے۔

یہ کار مصنوعی ذہانت کے نظام کے ساتھ حفاظتی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ اس میں ایسی ٹیکنالوجیز بھی شامل ہیں جو اسے ٹریفک کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی لائسنس پلیٹوں کو پہچاننے کے قابل بناتی ہیں۔

اس گاڑی کی اہم بات یہ ہے کی  یہ مطلوب افراد کی شناخت بھی کر سکتی ہے اور اس میں لگے 6 کیمروں کے ذریعے چہرے کے تاثرات پڑھ کر ان کے رویے کا تعین کر سکتی ہے۔ 


 گاڑی کی چھت پر ایک ڈرون بھی ہے، جو  ان جگہوں کی تصویر کشی کر سکتا ہے جہاں مجرمانہ  کارروئی ہورہی ہو۔

مصنف کے بارے میں