صدر ٹر مپ کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان

صدر ٹر مپ کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ کی پٹی پر طویل المدتی قبضے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کرے گا تاکہ اس علاقے میں استحکام لایا جا سکے اور ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا کی جا سکیں۔

صدر ٹرمپ نے اس منصوبے کو غزہ کے لوگوں کے لیے ترقی کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں نئی زندگی دینے کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امریکی سرمایہ کاری سے غزہ کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا اور شہریوں کو بسایا جائے گا۔ ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینیوں کے لیے اردن اور مصر کے رہنما جگہ فراہم کریں گے اور مشرق وسطیٰ کے دیگر رہنماؤں نے اس آئیڈیا کو پسند کیا ہے۔

ٹرمپ نے غزہ میں دنیا بھر کے لوگوں کی آبادکاری کا ذکر کرتے ہوئے سعودی عرب کی مدد کی اہمیت بھی بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جنگ بندی کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا اور ابراہام معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت کی امید ہے۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کے منصوبے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ غزہ کا مستقبل بدل سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرے۔ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے بھی کہا کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں گے تو یہ ان کی بدقسمتی کا سبب بنے گا۔

مصنف کے بارے میں