اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے باعث عمرہ زائرین پر بڑی پابندی عائد

umrah, Hajj, Pakistan Umrah, Saudi Arab, KSA

ریاض:سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو دی گئی بڑی سہولت واپس لینے کا اعلان کر دیا جس کے تحت ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کے خواہش مند افراد اب ایس انہیں کر سکیں گے ۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق آئندہ ایک عمرے کے بعد دوسرا عمرہ کرنے کے لیے  10 روزکا وقفہ لازمی ہوگا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ 10 روز سے کم وقفے پراجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا ،سعودی حکام کی جانب سے  یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

اس سے قبل  سعودی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ سلمان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں مختلف نوعیت کے 12اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے سعودی شہریوں اور مملکت میں رہنے والے غیرملکیوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کورونا ویکسین کی مقررہ خوراکیں جلد سے جلد لگوالیں۔

کابینہ کے مطابق وبا کی بدلتی ہوئی صورت حال پر نظر رکھی جارہی ہے، بچاؤ کی تدابیر کے مؤثر ہونے اور نہ ہونے کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

مصنف کے بارے میں