پاک آسٹریلیا آخری میچ کا تیسرا روز: پاکستان کو 14 رنز کی برتری، عامر جمال نے چھ وکٹیں حاصل کر لیں

پاک آسٹریلیا آخری میچ کا تیسرا روز: پاکستان کو 14 رنز کی برتری، عامر جمال نے چھ وکٹیں حاصل کر لیں
سورس: file

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں جاری آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 14 رنز کو برتری حاصل ہو گئی۔ پاکستانی باؤلر عامر جمال نے 6 آسٹریلیوی کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھا دیا۔ 

سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کے 313 رنز کے جواب میں آسٹریلیاکی ٹیم پہلی اننگز  میں 299 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سلمان علی آغا کے حصے میں دو وکٹیں آئیں، ایک ایک کھلاڑی کو ساجد خان اور میر حمزہ نے آؤٹ کیا۔

 پہلے سیشن میں آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ 38 اور مارنس لبوشین 60 رنز بناکر آوٹ ہوئے، آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 187 رنزپرگری، چوتھی وکٹ بھی 188 رنز ہی پر گر گئی، آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹریوس ہیڈ تھے جو 10 رنز بنا کر عامر جمال کا شکار بنے جبکہ 289 کے مجموعے پر ایلکس کیری بھی 38 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے، مچل مارش 54 رنز اور ناتھن لیون 5 رنز پر عامر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، جوش ہیزل ووڈ کو بھی عامر جمال نے صفر پر آؤٹ کیا۔

 آسٹریلیوی بلے باز اسٹیواسمتھ کو میرحمزہ نے آؤٹ کیا جبکہ مارنس لبوشین سلمان آغا کی گیند کا شکار ہوئے۔

سڈنی ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز
سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی جانب سے 313 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری تھی تاہم بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا۔  آسٹریلیا کے 116 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کو پاکستان کے 313 رنز برابر کرنے کے لیے 197 رنز درکار تھے۔ دوسرے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو 34 رنز پر آغا سلمان نے آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 108 رنز پر گری جب عثمان خواجہ کو 47 رنز پر عامر جمال نے آؤٹ کیا۔

سڈنی ٹیسٹ کا پہلا روز

میچ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 77.1 اوورز میں 313 رنز بنائے۔  عامر جمال، رضوان اور آغا سلمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مشکلات میں گھری قومی ٹیم کا اسکور 313 رنز تک پہنچایا تھا۔  عامر جمال نے82، محمد رضوان نے 88  جبکہ آغا سلمان نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔  آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو صرف ایک اوور کا کھیل ہوسکا، جس میں آسٹریلیا نے 6 رنز بنائے۔ 

مصنف کے بارے میں