وزیر اعظم بننے سے وزیراعلیٰ بننا بہتر ہے: سینئر لیگی رہنما

وزیر اعظم بننے سے وزیراعلیٰ بننا بہتر ہے: سینئر لیگی رہنما
سورس: file

اسلام آباد:  سینیٹ کے اجلاس میں سینئر  ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کہا جاتا ہے کہ وزیر اعظم بننے سے بہتر ہے کہ کسی بڑے صوبے میں وزیر اعلیٰ بن جائیں۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ  آج کہتے ہیں کہ وفاقی دارلحکومت میں وزیر اعظم بننے سے بہتر ہے کہ بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ بننا بہتر ہے کیونکہ بڑے صوبوں کے پاس آج وسائل زیادہ ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ   آج صوبوں کے پاس وسائل موجود ہیں، صحت اور تعلیم کے شعبے پر کم توجہ دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تمام پارٹیوں کےپارلیمانی لیڈرز موجود ہیں میری سب سے اپیل ہے کہ سب وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر یہ طے کریں کے انہیں ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر توجہ دینی ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا ملک کو درپیش مسائل سے نکلنے کا واحد حل یہ کہ تمام پارلیمانی لیڈرز اپنے اپنے صوبائی رہنماؤں کو اس بات کی ہدایات کریں کہ وفاق کیساتھ مل کر وہ طے کر لیں کے انہوں نے صوبوں میں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر کتنا خرچ کرنا ہے۔ 

سینیٹ اجلاس کے دوران نگران وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ ملک میں نئے کورونا کا کوئی کیس نہیں آیا، ہم ریڈ الرٹ پر ہیں، کوشش کر رہے ہیں ٹیسٹنگ کا لیب سسٹم اضلاع میں بھی لائیں، ہم نے تین مرتبہ ایڈوائزی جاری کی ہیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں,  اجلاس کے لیے 12 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا جس میں وقفہ سوالات کے علاوہ ارکان کی طرف سے قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی اور مختلف معاملات پر توجہ بھی مبذول کرائی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں