صنعتوں کو قدموں پر کھڑا کرنے کے لیے   ریلیف،  بجلی سستی کرنے کا پلان تیار

صنعتوں کو قدموں پر کھڑا کرنے کے لیے   ریلیف،  بجلی سستی کرنے کا پلان تیار

کراچی:صنعتوں  کو ریلیف دیتے ہوئے    بجلی سستی کرنے کا پلان تیار کیاجارہا ہے۔  صنعتوں کو دیے جانے والے اس ریلیف کے بارے میں آئی ایم ایف کوبھی آگاہ کیاجائے گا۔وزارت خزانہ نے بجلی کا ٹیرف کم کرنے کی تجویز  دی ہے ۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد بجلی سستی کرنے کے پلان پر عمل ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران حکومت نے معاشی سرگرمیاں کے فروغ کا پلان تیار کرلیا ہے۔ صنعتوں پر بجلی کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا۔  بجلی نرخ کم ہونے سے صنعتیں اپنے قدموں پرکھڑی ہو جائیں گی اور صنعتیں چلنے سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق صنعتوں کیلئے بجلی کا ٹیرف کم کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے، تاہم آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد بجلی سستی کرنے کے پلان پرعمل ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کا پلان کرلیا گیا ہے، جو آئی ایم ایف کو پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق صنعتوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 9سینٹ تک مقرر کرنے کی تجویز ہے اور صنعتوں کیلئے بجلی ٹیرف پر کراس سبسڈی ختم کرنے کا پلان ہے۔ برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے بجلی سستی کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں