لیہ: لیہ میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بارات لے کر واپس آنے والے دولہا کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ کراسنگ کے دوران تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے جا گھسی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔
نیو نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چوبارہ میں حیات نہر کے قریب پیش آیا۔ سیالکوٹ سے بارات لیہ کے نواحی گاؤں 155 ٹی ڈی پہنچی تھی۔ تاہم واپسی پر دولہا کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
تیز رفتار کار کراسنگ کے دوران بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے جا گھسی جس سے دلہا کی ساس ثمینہ بی بی اور گاڑی چلانے والا کزن محمد رضوان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
دلہا امتیاز علی، دلہن نمرہ بی بی اور سدرہ بی بی نامی خاتون شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور میتوں کو تحصیل ہسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا گیا ہے۔