وزیراعظم کی سرکاری تقاریب میں اردو زبان استعمال کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی سرکاری تقاریب میں اردو زبان استعمال کرنے کی ہدایت
کیپشن: وزیراعظم کی سرکاری تقاریب میں اردو زبان استعمال کرنے کی ہدایت
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تمام پروگرامز اور کانفرنسز اردو میں منعقد کرانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ آج کے بعد کانفرنسز اور تقاریب قومی زبان اردو میں مرتب کی جائیں گی۔

شہباز گل کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے احکامات دئیے ہیں کہ ایسے تمام پروگرامز تقاریب کانفرنس ایونٹ جو وزیراعظم کے لیئے مرتب اور منعقد کیئے جائیں گے وہ آج کے بعد قومی زبان اردو میں مرتب کیئے جائیں گے۔قومی زبان ہمارا فخر ہےاور جب دوسرے ممالک اپنی اپنی قومی زبان استعمال کرتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟

انہوں نے کہا کہ وزرا اور سرکاری افسران کو بھی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ اپنا پیغام تقاریر اپنی قومی زبان میں عوام تک پہنچائیں۔

شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہماری عوام کی زیادہ تعداد انگریزی زبان نہیں سمجھتی۔عوام کی توہین مت کریں۔ وزیراعظم چاہتے ہیں جب بھی کوئی عوام سے جڑا پیغام یا تقاریر ہوں وہ ہماری قومی زبان اردو میں ہوں۔ جب دوسرے ممالک اپنی اپنی قومی زبان استعمال کرتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟

دوسری جانب وزیر اعظم آفس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آفس نے اس حوالے سے تمام وفاقی اور چیف سیکریٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔