محمدرضوان نے ہاورڈیونیورسٹی میں ٹیچرکو قرآن پاک کاتحفہ پیش کردیا

 محمدرضوان نے ہاورڈیونیورسٹی میں ٹیچرکو قرآن پاک کاتحفہ پیش کردیا
سورس: File

امریکہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان نے امریکا کے ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی استاد کو قرآن پاک تحفے میں دے دیا۔

ہاورڈ کے ایجوکیشن پروگرام کے دوران محمدرضوان نے اپنی استاد کو قرآن پاک کاانگریزی ترجمہ پیش کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے امریکا گئے۔

 بابر اعظم اور محمد رضوان ہاورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہیں۔ دونوں قومی کرکٹرزنے 31 مئی سے 3 جون تک ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کی۔

محمد رضوان  کی طرف سے استادکوقرآن پاک پیش کرنے کی تصاویرخوب وائرل ہوئیں۔

مصنف کے بارے میں