روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کاشاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ

Russia Ukraine, Biden,Russia Ukraine uk, Ukraine War,

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا آج روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،موزیر خارجہ نے یوکرین کی تازہ ترین صورتحال پر پاکستان کی تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کے مطابق کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔روسی وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلا کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا  روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا،دوران گفتگو  دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  وزیر اعظم کے حالیہ دورہ  روس کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ ایجنڈے اور افغانستان سمیت خطے کے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

روسی وزیر خارجہ سرگئ لاوروف نے 4 مارچ 2022 کو پشاور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  روس کی طرف سے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت پر زور دیا۔

  دونوں وزرائے خارجہ کا افغانستان میں امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق  کیا گیا۔وزیر خارجہ نے یوکرین کی تازہ ترین صورتحال پر پاکستان کی تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے  ہوئے  اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کے مطابق کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کثیر جہتی معاہدوں، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تنازعہ کے سفارتی تصفیے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔وزیر خارجہ نے تنازعہ کے پر امن حل کیلئے، یوکرین، پولینڈ، رومانیہ اور ہنگری کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور کے ساتھ ہونیوالے حالیہ ٹیلیفونک رابطوں سے بھی آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاتوقع ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات سفارتی حل تلاش کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔روسی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو صورت حال پر روس کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا ۔وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین سے پاکستانی شہریوں کی محفوظ اور جلد واپسی، حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں روسی حکومت سے مدد اور سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی۔

روسی وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلا کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔دونوں وزرائے خارجہ کا ابھرتی ہوئی صورتحال پر  رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔