او آئی سی کے رکن ممالک فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کرائیں،پاکستان کو بیرونی سپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے: اسحاق ڈار

او آئی سی کے رکن ممالک فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کرائیں،پاکستان کو بیرونی سپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے: اسحاق ڈار

گیمیبیا:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کاکہنا ہےکہ  او آئی سی کے رکن ممالک فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کرائیں،پاکستان کو بیرونی سپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے  اسلامی سربراہی کانفرنس کے اجلاس سےخطاب  میں کہا کہ    او آئی سی کے رکن ممالک فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کرائیں،پاکستان کو بیرونی سپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کےشہریوں کو بلاتعطل غذا  کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ او آئی سی عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ او آئی سی کو اقوام متحدہ کے ساتھ ملکر عالمی دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کام کرناچاہیے اورتنازعات کے پھیلاؤ کو روکا جائے ۔اسحاق ڈارنے  اسلامو فوبیا سے نمٹنے پر بھی زور دیا ۔ 


انہوں نے خود مختار فلسطینی ریاست، اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کیلئے حمایت کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، او آئی سی جموں و کشمیر سے متعلق ایکشن پلان پرعملدرآمد کرے۔


ان کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کےخلاف امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہیں، او آئی سی کی جانب سے اسلامو فوبیا پر خصوصی ایلچی کی تقرری قابل ستائش ہے۔

مصنف کے بارے میں