بھارت  میں سموگ کی شدید لہر ،آئی سی سی نے   فضائی آلودگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ،سٹیڈیم کے اطراف  پانی کے چھڑکاؤ کا پلان

بھارت  میں سموگ کی شدید لہر ،آئی سی سی نے   فضائی آلودگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ،سٹیڈیم کے اطراف  پانی کے چھڑکاؤ کا پلان

ممبئی : بھارت میں سموگ کی شدید لہر جاری ہے۔  اس وجہ سے نئی دہلی، ممبئی میں  ایمرجنسی بھی ڈکلیئر کی گئی تھی۔ تاہم اب آئی سی سی نے فضائی آلودگی کاجائزہ لینا شروع کردیا ہے اور سٹیڈیم کے اطراف پانی کے چھڑکائو کا پلان  بنایاجارہا ہے۔  آئی سی سی کاکہنا ہےکہ کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کا خیال رکھیں گے۔

 اگلے دو روز میں بھی دہلی میں آلودگی میں بہتری کا امکان نہیں ہے۔  انتظامیہ کھلاڑیوں کو ڈگ آوٹ کی بجائے ڈریسنگ روم میں بٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔کل  دلی میں سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈول ہے اور اس سے قبل آئی سی سی نے دلی میں فضائی آلودگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران دہلی میں بدترین فضائی آلودگی نے ٹیموں کو پریشان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ مل کر ماہرین کی اس حوالے سے رائے لے رہے ہیں۔

سری لنکا نے  ارون جیٹلے سٹیڈیم میں شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ کر دی تھی۔ بنگلا دیشی سکواڈ نے ماسک کے ساتھ ٹریننگ کی تھی۔ ماہرین اس بات سےآگاہ ہیں کہ بھارت آنے والی ٹیموں کے لئے سموگ ناصرف خطرناک ہے بلکہ میچز کو منعقد کرنے کے لیے بھی دشواری ہورہی ہے اس وجہ سے اس پریشانی کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں