شہریوں کے ساتھ ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے فراڈ میں ٹی وی چینلز برابر کے شریک ہیں: خواجہ آصف 

شہریوں کے ساتھ ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے فراڈ میں ٹی وی چینلز برابر کے شریک ہیں: خواجہ آصف 

سیالکوٹ: سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہریوں کے ساتھ ہاؤسنگ سوسائیٹوں کے فراڈ میں ٹی وی چینلز برابر کے شریک ہیں۔ 

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ٹی وی پر مختلف ہاؤسنگ سکیموں کے اشتہارات کی بھر مار ہے۔ ساتھ ہی ملٹی سٹوری فلیٹس عمارتوں کے بھی روز لاتعداد کمر شل چلائے جاتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میری درخواست ہے یہ اشتہار چلاتے وقت چینلز چیک کر لیں کہ ان عمارات اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے پاس تمام اجازت نامے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ  اسوقت شہریوں کے ساتھ جو فراڈ ہو رہے ہیں ان میں بیشتر کے پاس متعلقہ اجازت نامے نہیں۔ اس طرح عوام کو لوٹنے کی واردات میں ٹی وی چینلز بھی شریک جرم ہوتے ہیں۔ اجازت نامے اشتہار کے ساتھ چلنے چاہئیں۔