گوگل پکسل 8 سیریز کے 2 فونز متعارف کرادیے گئے

گوگل پکسل 8 سیریز کے 2 فونز متعارف کرادیے گئے

کیلیفورنیا: گوگل پکسل8 سیریز کے دو فونز متعارف کرادیے گئے  ہیں۔ گوگل پکسل8  اور پکسل8 پرو نئے فون متعارف کرائے گئے ہیں۔ اس کی خاص  بات ٹمپریچر سنسر ہے۔ اس کے لیے باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی تھی۔  گوگل  کا نئے فون کے فچرز کے بارےمیں کہنا ہےکہ   اس میں ٹینسر 3 چپ لگی ہوئی ہے۔ ا سکے ساتھ ساتھ کیمرے کے فیچرز میں بھی اضافہ کیاگیا ہے۔   

ان نئے فونز میں ٹینسر جی 3 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ ٹائٹن ایم 2 سکیورٹی چپ بھی موجود ہے۔

یہ نیا پراسیسر دونوں سمارٹ فونز میں گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز جیسے ریئیل ٹائم ٹرانسلیشن کو ان ایبل کرے گا۔

پکسل 8 میں 8 جی بی جبکہ پکسل 8 پرو میں 12 جی بی ریم موجود ہوگی اور یہ دونوں واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس فونز ہیں۔پکسل 8 پرو میں 6.7 انچ کا ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے۔

اس فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 48 میگا پکسل 5x زوم کیمرے موجود ہیں۔فون کے فرنٹ پر 10.5 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔کیمرا سیٹ اپ کے برابر میں ایک سکن ٹمپریچر سنسر بھی دیا گیا ہے۔

پرو ماڈل میں 5050 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ چارجنگ سپیڈ کی صلاحیت کے ساتھ دی گئی ہے۔پکسل 8 میں 6.2 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 50 میگا پکسل اور 12 میگا پکسل پر مشتمل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کے فرنٹ پر 10.5 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جبکہ ڈیوائس میں 4575 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔گوگل کی جانب سے دونوں فونز کے لیے 7 سال تک آپریٹنگ سسٹم اور سکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کی گارنٹی دی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں