پا ک چین شاہین 10 فضائی مشقوں کا آغاز، جے 10 سی اور جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے اپنے جوہر دکھائیں گے

پا ک چین شاہین 10 فضائی مشقوں کا آغاز، جے 10 سی اور جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے اپنے جوہر دکھائیں گے

اسلام آ باد: پاک چین شاہین 10مشترکہ فضائی مشقوں کا آغازچین میں ہوگیا۔  پاک فضائیہ کے مایہ ناز جے 10 سی اور جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے اپنے جوہر دکھائیں گے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق شاہین 10 مشترکہ فضائی مشقوں کا چین کے شمال مغربی شہروں جیوکوان اورینچوان میں انعقاد ہوا ہے۔

 فضائی مشقوں میں پاک فضائیہ کے مایہ نازجے 10 سی اورجے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے حصہ لیں گے، شاہین 10 مشقوں میں معاون ایئر اور گراؤنڈ عملہ بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔


ترجمان فضائیہ  کے مطابق  پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس، پاک فضائیہ کی جانب سے 2011ء سے شاہین مشترکہ فضائی مشقوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور چین کی جانب سے متبادل بنیادوں پر سالانہ شاہین فضائی مشقوں کی میزبانی کی جاتی ہے، شاہین مشقیں فضائی عسکری طریقہ کار، پاک چین آپریشنل تیاریوں اورمشترکہ کارروائیوں کو فروغ دیں گی۔


ترجمان کے مطابق شاہین فضائی مشقیں پاک چین تزویراتی شراکت داری اور مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، فضائی مشق میں ہائبرڈوارفیئر، سائبر سپیس اور کمپیوٹنگ جیسی خصوصیات کی شمولیت سے آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہوگا، شاہین مشقیں دونوں برادرممالک کیلئے ایک جامع دفاعی حکمت عملی تیارکرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔


ترجمان کے مطابق پاک چین مشترکہ مشقیں، علاقائی ہم آہنگی، بین الاقوامی سلامتی اور آپریشنل صلاحیتوں میں بہتری کی جانب پاک فضائیہ کےعزم کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
 

مصنف کے بارے میں