لاہور : محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور دیگر مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ آج اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی اسی طرح کا موسم برقرار رہے گا۔
پنجاب کے جنوبی اضلاع اور سندھ میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شہر قائد کراچی کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، اور دن کے وقت شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔ تاہم، شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، جس سے شہر کا موسم کچھ بہتر ہو سکتا ہے۔