پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کھیلوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ 23 اگست 2013 کو اقوام متحدہ نے ہر سال 6 اپریل کو کھیلوں کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا، کیونکہ یہ دن 1896 میں ایتھنز میں پہلے جدید اولمپک گیمز کے آغاز کا دن تھا۔

کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں امن کے فروغ میں کھیلوں کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ کھیل تمام ثقافتوں میں خیر سگالی، صحت مندانہ مقابلہ اور تعاون کو فروغ دینے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ اس دن کو منانے کا ایک اور مقصد صحت مند طرز زندگی کو اہمیت دینا اور لوگوں میں اس کی آگاہی پیدا کرنا ہے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے اس دن کے موقع پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کھیلوں تک رسائی دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں مل کر کھیلوں کے نظام کو مضبوط بنانا ہوگا اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک جامع، بااختیار اور پائیدار معاشرہ تشکیل دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں میں خطے کا مرکز بننے کے لیے پرعزم ہے اور کھیلوں کو اتحاد اور ملک کی شناخت کو اجاگر کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں