پی ایس ایل 10 میں پہلی بار اردو کمنٹری، شائقین کے لیے خوشخبری

پی ایس ایل 10 میں پہلی بار اردو کمنٹری، شائقین کے لیے خوشخبری

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے ایک اور اہم اعلان کیا ہے، جس کے مطابق اس سیزن میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری فراہم کی جائے گی۔ اس کمنٹری پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہوں گے، جو شائقین کرکٹ کو اردو زبان میں میچز کی تفصیلات فراہم کریں گے۔

پریزینٹرز کے طور پر زینب عباس اور ایرین ہالینڈ میچز کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے، جو شائقین کے لیے ایک اور دلکش تجربہ ثابت ہوں گے۔

انگلش کمنٹری پینل میں بھی دنیائے کرکٹ کے بڑے نام شامل ہیں، جن میں الیسٹر کک اور مارٹن گپٹل پہلی بار پی ایس ایل کی کمنٹری باکس کا حصہ بنیں گے۔ ان کے علاوہ، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، ڈومینک کارک اور مارک نکولس بھی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ پاکستانی کمنٹیٹرز میں وسیم اکرم، رمیز راجا، وقار یونس اور دیگر کرکٹ ماہرین شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ (دفاعی چیمپیئن) اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔