توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف جیل ٹرائل , 13 دستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف جیل ٹرائل , 13 دستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر  کیس  کا ٹرائل اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کر لیا۔ 

الیکشن کمیشن  نے توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس  کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف کیس کی کارروائی کے لیے اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کر لیا ۔

فیصلے کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر  تیرہ دستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن  نے وزارت داخلہ کو  دو دن میں انتظامات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 واضح رہے کہ  گذشتہ سماعت میں وزارت داخلہ نے بانی چیئرمین کو الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کی تھی۔وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے رائے لیکر بانی چیئرمین تحریک انصاف اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی درخواست کی تھی۔ جس پر الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی رائے موصول ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں