کوپ 28 میں پیلے رنگ کا منفرد آرٹ ورک مرکز نگاہ

کوپ 28 میں پیلے رنگ کا منفرد آرٹ ورک مرکز نگاہ

 دبئی : کوپ 28 میں پیلے رنگ کا منفرد آرٹ ورک مرکز نگاہ بن گیا۔یہ آرٹ ورک اوریگامی آرٹسٹ  لیونی  براڈلے نے  لگ بھگ 14  سو  اوریگامی بیز کی مدد سے تیار کیا ہے۔ یہ آرٹ ورک مرکز نگاہ بن گیا اور ہر شخص کی توجہ حاصل کی۔ اس آرٹ ورک کو بنانے کا مقصد ماحول کو صاف رکھنے کا اعادہ  اور عزم کرنا ہے۔

خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے اوریگامی آرٹسٹ لیونی بریڈلی  کاکہنا ہےکہ یہ سینکڑوں اوریگامی شہد کی مکھیوں سے بنایا گیا ہے  ۔ یہ آرٹ ورک کھیل  کھیل میں تیار کیاجاتا ہے اوریہ کھیل ہم بچوں کے ساتھ کھیلتے ہیں  جسے 'فارچیون ٹیلر' کہا جاتا ہے۔ خیال یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں اور ہمیں صحیح انتخاب کرنا چاہیے۔

اس اجتماعی آرٹ ورک کو بعد میں کانفرنس کے اختتام پر ٹیرا پویلین کے اندر ایکسپو سٹی میں  رکھ دیاجائے گا۔ یہ آرٹ ورک لگ بھگ 900 اوریگا می مکھیوں کوجوڑ کربنایاگیا ہے اس کانفرنس  میں  آنے والے لوگ اب تک 500 تک کا اضافہ کرچکے ہیں ۔ 

اوریگامی ایک آرٹ ہے جو  لوگوں کو پیچیدہ سائنسی موضوعات کے بارے میں بات چیت کو روکنے، غور کرنے اور ان میں مشغول ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

خیال یہ ہے کہ یہ لوگوں کو بااختیار بناتا ہے تاکہ اگلی بار جب وہ باغیچے کے مرکز یا دکان سے کوئی پودا خریدیں تو ان کے سامنے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا اسے کیڑے مار ادویات کے ساتھ اگایا گیا ہے۔ یہ مہم حال ہی میں اعلان کردہ ٹریلین بیز اتحاد کا حصہ ہے۔

 

 

مصنف کے بارے میں