کراچی: عائشہ منزل کے قریب فرنیچر کی دکانوں میں آگ لگنے سے 3افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی: عائشہ منزل کے قریب فرنیچر کی دکانوں میں آگ لگنے سے 3افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی :عائشہ منزل کے قریب فرنیچر کی دکانوں میں آگ لگ گئی ۔کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر فرنیچر کی دکانوں میں لگی آگ  نے رہائشی عمارت کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہے۔


عینی شاہد کا کہنا ہے کہ آگ درزی کی دکان میں رکھے سلنڈر سے لگی۔ پہلے سلنڈر لیک ہوا، پھر آگ   بھڑک اٹھی، جس دکان میں آگ لگی سب سے پہلے وہی دکاندار جھلس گیا۔ایک اور  ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ عمارت میں 250 سے زائد دکانیں اور تقریباً 450 رہائشی فلیٹ ہیں۔ آگ مارکیٹ کی پہلی گلی میں لگی، جہاں کپڑے کی دکان ہے۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 300 سے زائد افراد کو نکالا گیا ہے، خدشہ ہے کہ متاثرہ عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔دکاندار کا کہنا ہے کہ سلنڈر لیک ہوا اس میں آگ لگ گئی پھر دھماکے سے پھٹ گیا، عمارت کے باہر کھڑی گاڑیاں بھی جل چکی ہیں۔ تمام فلیٹس سے لوگوں کو نکال دیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 فائر ٹینڈرز، 2 سنارکل اور  ایک باؤزر مو قع پر موجود تھے ۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت میں 250 سے زائد دکانیں اور تقریباً 450 رہائشی فلیٹ ہیں۔


 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عائشہ منزل پر فرنیچر کی دکان اور بلڈنگ میں آگ لگنےکا نوٹس لے لیا ہے۔گورنر سندھ نے بلڈنگ کے اندر  موجود افراد کا بحفاظت انخلا یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔گورنر  نےکمشنر کراچی کو ہدایت کی ہےکہ  آگ پر قابو  پانے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ  سٹریٹ کرائمز ہوں یا  آگ  لگنےکے واقعات، نقصان عوام کا ہوتا ہے، میئر کراچی کو اس بات پر توجہ دینی چاہیےکہ  ایسے واقعے  بار  بار  رونما نہ ہوں، عمارت  میں گودام  بنا دیےگئے جو انتہائی غلط اقدام ہے۔


میئرکراچی مرتضیٰ وہاب  کاکہنا ہے کہ آگ بجھانےکے لیے فائر بریگیڈکا عملہ موجود ہے، عمارت میں اس وقت کتنے لوگ ہیں یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا، فائر سیفٹی کے لیے جامع اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔میئرکراچی کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری کوشش ہےکہ آگ کو  مزید پھیلنے سے روکیں۔

مصنف کے بارے میں