اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کوعلیمہ خان کے خلاف کاروائی سے روک دیا

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کوعلیمہ خان کے خلاف کاروائی سے روک دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو آئیندہ سماعت تک علیمہ خان کے خلاف کاروائی سے روک دیا۔

سلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے علیمہ خان کی ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف  دو درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے ایف آئی اے کو آئیندہ سماعت تک علیمہ خان کے خلاف کاروائی سے روک دیا۔ 

ذرائع کے مطابق علیمہ خان کی جانب سے وکیل شیراز رانجھا ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپنے  وکیل شیراز احمد رانجھا کے ہمراہ  درخواست جمع کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں اور  بائیومیٹرک تصدیق کروائی۔ 

بعد ازاں عدالت میں کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ 

یاد رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم انسداددہشتگردی ونگ نے علیمہ خان کو  طلبی کے نوٹس بھیجے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں