پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو ساتھ چلنے کی دعوت دیتی ہوں، گالم گلوچ بہت ہوگئی ، آئیں !ملک کے زخموں پر مرہم رکھیں: مریم نواز 

پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو ساتھ چلنے کی دعوت دیتی ہوں، گالم گلوچ بہت ہوگئی ، آئیں !ملک کے زخموں پر مرہم رکھیں: مریم نواز 

لاہور : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ  انتخابات کے بعد میثاق جمہوریت اور میثاق پاکستان ہونا چاہیے۔ تحریک انصاف کے نوجوانوں کو ساتھ چلنے کی دعوت دیتی ہوں۔ گالم گلوچ بہت ہوگئی ،اب ملک کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے۔

نیو نیوز کو انٹرویو میں  مریم نواز نے کہا کہ دل کرتا ہے پی ٹی آئی نوجوانوں کی مدد کروں ، اُن کے گھر جاؤں  ۔ قدرت کی طرف سے حساب اتنی جلدی برابر ہوگا یہ کبھی نہیں سوچا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین تھا ایک دن حق اور سچ غالب آکر رہے گا۔  اچھے مقصد کے لیے جہدوجہد آسان نہیں ہوتی ۔ ہر گناہ کی معافی  لیکن ظلم کی نہیں، مجھے پتہ تھا مکافات عمل ہے۔ قدرت کی طرف سے حساب اتنی جلدی برابر ہوگا یہ کبھی نہیں سوچا تھا۔ والدہ کی کمی جسمانی طور پر بہت محسوس کرتی لیکن اُن کی رہنمائی ساتھ ساتھ ہے۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن  نے کہا کہ میرا پہلا الیکشن ہے،عوام کی بہت محبت ملتی ہے۔ حلقے کے لوگوں کیساتھ میرا دل دھڑکتا ہے۔ مجھے عوام کی محبت اور شفقت کا جواب خدمت سے دینا ہے۔ میں چاہتی ہوں خواتین کیلئے پنک انقلاب آئے۔نواز شریف کو جب ملک ملتا ہے بحرانوں میں ہوتا ہے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ جو کہتے ہیں سڑکیں بننے سے قوم ترقی نہیں کرتی اُن کی دماغی حالت پر ترس آتا ہے۔ آپ کے پاس انفراسٹرکچر نہیں ہوگا تو آپ کے ملک میں کون آئے گا۔نوجوانوں کو کہتی ہوں لڑائی جھگڑا اور بدتہذیبی کو ادھر ہی دفن کردیں۔  پی ٹی آئی نوجوانوں کو دعوت دیتی ہوں ملک کی خاطر ن لیگ کا ساتھ دیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیساتھ جڑا نوجوان جس کے بہکاوے میں آیا وہ جیل میں ہے۔  دل کرتا ہے پی ٹی آئی نوجوانوں کی مدد کروں ، اُن کے گھر جاؤں  ۔ ملک سے محبت کرنے والا اپنے ملک کی تنصیبات پر حملہ آور نہیں ہوتا ۔ خواتین سے سانحہ 9 مئی جیسا مکروہ کام کرایا گیا۔انتخابات کے جو بھی نتائج آئیں اس کے بعد ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہیے۔ 

مصنف کے بارے میں