کراچی:مقبول یوٹیوبر رجب بٹ نے سوشل میڈیا کی دنیا کے بعد ماڈلنگ میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور ان کا پہلا گانا اداکارہ حرا مانی کے ساتھ ریلیز ہو گیا ہے۔
گانا "اوور یو" گلوکار و ریپر حمزہ ملک کی آواز میں ہے، جس کی ویڈیو میں حرا مانی اور رجب بٹ دونوں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ گانے کی ویڈیو 5 فروری کو یوٹیوب پر ریلیز کی گئی، جس نے ابتدائی چند گھنٹوں میں 26 لاکھ سے زیادہ ویوز حاصل کیے اور یوٹیوب میوزک پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
گانے کی ویڈیو میں حرا مانی کو ڈانسر کے طور پر دکھایا گیا ہے، جبکہ رجب بٹ اور حمزہ ملک گینگسٹرز کے کردار میں نظر آتے ہیں۔ اس گانے کے ذریعے رجب بٹ نے ماڈلنگ کی دنیا میں بھی انٹری مار لی ہے