تحریک لبیک 290 امیدواروں کیساتھ پنجاب کی چوتھی بڑی جماعت بن گئی

تحریک لبیک 290 امیدواروں کیساتھ پنجاب کی چوتھی بڑی جماعت بن گئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان نے پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی سے زیادہ امیدوار کھڑ ے کر دیئے ہیں۔ اس کی وجہ پنجاب سے ضمنی انتخابات کے حالیہ نتائج میں ملنے والی حوصلہ افزائی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حتمی فہرست میں تجزیہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 25 جولائی کے عام انتخابات کے لئے مذہبی جماعتوں اور گروپوں نے پہلی مرتبہ سب سے بڑے صوبے میں صوبائی اسمبلی کے لئے امیدواروں کی بڑی تعداد کھڑی کی ہے جو الاٹ شدہ عمومی نشستوں سے ڈبل سے بھی زیادہ ہے۔  پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں کے لئے 290 امیدواروں کی حتمی فہرست سامنے آئی ہے۔ اعدادو شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ 585 امیدوار 4 مذہبی جماعتوں اور گروپوں کا پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں ان کے علاوہ پاکستان سنی تحریک اور متحدہ علماء و مشائخ کونسل پنجاب کے انتخابی میدان میں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ملک میں پہلی بار ایک طاقتور کو سزا ہوئی: عمران خان
 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2013 میں تباہ کن کارکردگی کے بعد صوبے میں پیپلزپارٹی کو منظم کرنے میں ناکامی کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور مذہبی جماعتوں نے تقویت پکڑی اور حالیہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار مذہبی جماعتوں کے امیدواروں سے کافی پیچھے رہے۔تحریک لبیک پاکستان نے انتخابات کے لئے 259 امیدوار کھڑے کئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی 234 امیدوار میدان عمل میں لائی ہے۔ تحریک لبیک پاکستان ’’ کرین ‘‘ کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے نواز شریف ،مریم نوا ز کیپٹن صفدر کیخلاف فیصلے کو مسترد کر دیا
  

تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی ہیں پنجاب کی قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے سب سے زیادہ امیدوار میدان میں لائے ہیں۔ قومی اسمبلی کے امیدواروں کی تعداد سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کے امیدواروں سے بھی زیادہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں