کشن گنگا ڈیم: عالمی عدالت انصاف میں بھارت کو شکست، پاکستان کے حق میں فیصلہ

 کشن گنگا ڈیم: عالمی عدالت انصاف میں بھارت کو شکست، پاکستان کے حق میں فیصلہ
سورس: File

اسلام اباد: پاکستان کی انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی فورم  مصالحت کی مستقل عدالت ( پی سی اے) میں  درخواست پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے ۔

پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی فورم  مصالحت کی مستقل عدالت ( پی سی اے) پر شکایت درج کروائے تھی  جس پر انڈیا نے بین الاقوامی عدالت کے مجاز فورم ہونے پر اعتراضات عائد کئے تھے۔

 پی سی اے  نے پاکستان کی درخواست پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے ۔

پاکستان نے موقف اختیارکیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشن گنگا اور رتلے ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔ 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دریائے سندھ، جہلم اور چناب کے درمیان پانی کی تقسیم کا معاہدہ ہوا تھا۔ عدالت  نے پاکستان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا ۔

e93c2223cc00d936e52fe9051cf98a7e

واضح رہے کہ  پی سی اے نے 13 مئی کو اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں