ایوان قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،پارلیمنٹ اجلاس میں متفقہ قرار داد منظور

ایوان قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،پارلیمنٹ اجلاس میں متفقہ قرار داد منظور

اسلام آباد :پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔ 

 مذمتی قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے پیش کی، مشترکہ اجلاس میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عالمی برادری کی توجہ چاہتا ہے۔ایوان تمام مذاہب کی تکریم اور الہامی کتابوں پر یقین رکھتا ہے۔

 سویڈن حکام سے واقعے کے خلاف کارروائی پر زور دیتا ہے۔ اس بات کی توقع کی جاتی ہے آئندہ اس طرح کے واقعات نہیں ہوں گے۔


قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلامو فوبیا اور مذہب کیخلاف نفرت پھیلانے جیسے واقعات کی روک تھام کی جائے، اسلامی سربراہی کانفرنس کا فورم اسلامو فوبیا کے سدباب اور مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے استعمال کیا جائے، مذمتی قرارداد منظور ہونے کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 25 جولائی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
 

مصنف کے بارے میں