امریکی صدارتی امیدوار  نکی ہیلی نے دستبرداری کا اعلان کردیا

 امریکی صدارتی امیدوار  نکی ہیلی نے دستبرداری کا اعلان کردیا

واشنگٹن : امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ری پبلکن امیدوار نکی ہیلی نے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ اس کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن کے واحد امیدوار رہ گئے ہیں جن کا ممکنہ طور پر ڈیموکریٹک کے امیدوار اور موجودہ صدر جوبائیڈن سے براہ راست مقابلہ ہوگا۔

ساؤتھ کیرولینا کی سابق گورنر اور ٹرمپ کے دور صدارت میں اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر رہنے والی نکی ہیلی نے ری پبلکن کے امیدواروں کی نامزدگی کے لیے ہونے والی انتخاب میں 15 میں سے 14 ریاستوں میں ٹرمپ سے شکست کے بعد چارلسٹن میں خطاب کے دوران اعلان کیا۔نکی ہیلی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنی انتخابی مہم معطل کردوں، مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں