پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹوشنزکے زیر اہتمام ہیلتھ کیئرایکسی لینس ایوارڈز کا انعقاد، سپر ہیروز کو خراج تحسین پیش کیاگیا

پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹوشنزکے زیر اہتمام ہیلتھ کیئرایکسی لینس ایوارڈز کا انعقاد، سپر ہیروز کو خراج تحسین پیش کیاگیا

لاہور: پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹوشنز (پامی)کے زیر اہتمام ہیلتھ کیئرایکسی لینس ایوارڈز2024 کا انعقاد سپیریئر یونیورسٹی میں کیاگیا۔ اس میں پاکستان بھر کے ہیلتھ کیئر سیکٹر کے سپر ہیروز کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان تھے۔
صدر پامی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن اور ریکٹر سپیریئریونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا ۔ایکسی لینس ایوارڈز 6مختلف کیٹیگریز جن میں ریسرچ پبلیکیشنز ۔لائف ٹائم اچیومنٹ ۔ایکڈمک ایکسی لینس ایوارڈز برائے انٹرنیشنل کیو ایس رینکنگ۔ہیلتھ کئیر ایکسی لینس ایوارڈز برائے انوویشن ان ٹیچنگ اینڈ لرننگ اور کمیونٹی ہیلتھ کئیر امپیکٹ ایوارڈ تقسیم کئے گئے ۔
ہیلتھ کیئر  ایکسیلینس ایوارڈز حاصل کرنے والی شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز ،پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج،پروفیسر محمد سعید قریشی ،ڈاکٹر عادل ایچ حیدر،پروفیسر وارث فاروقہ۔پروفیسر ڈاکٹر عباس ظہیر۔پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر۔پروفیسر ڈاکٹر شہریار ۔پروفیسر ڈاکٹر ظفر اللہ چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر محمد رحمان ۔پروفیسر ڈاکٹر سید بکر عسکری،ڈاکٹر غلام اکبر خان نیازی،محمد عبدالرؤف بانی صدر پامی،ڈاکٹر ظہیر جدون ،پروفیسر ڈاکٹر سید طارق سہیل ۔ڈاکٹر عاصم حسین اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید شامل ہیں۔ ایوارڈز پامی کے زیر اہتمام دوسری سالانہ میڈیکل کانفرنس کے بینرز تلے منعقد کئے گئے جس میں دنیا بھر سے میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیئر فیلڈ کے ماہرین نے شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں