واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو حماس کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
ٹرمپ نے حماس کی قیادت پر فلسطینی علاقے چھوڑنے کا بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ "حماس کے لیے غزہ چھوڑنے کا وقت آ چکا ہے، یہ آخری وارننگ ہے۔ غزہ کے لوگوں کے لیے ایک خوبصورت مستقبل انتظار کر رہا ہے۔" دوسری جانب حماس نے امریکی صدر کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے اور ٹرمپ کے بیانات سے واضح طور پر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہے۔