نیپرا کا فیصلہ: کراچی میں بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ کم، دیگر شہروں میں 2 روپے 12 پیسے کمی

نیپرا کا فیصلہ: کراچی میں بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ کم، دیگر شہروں میں 2 روپے 12 پیسے کمی

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ کراچی کے صارفین کے لیے 3 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے، جب کہ باقی ملک میں یہ کمی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے لیے یہ کمی دسمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ہے، جبکہ باقی ملک کے لیے جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی گئی ہے۔ یہ کمی مارچ کے بلوں میں صارفین کو ریلیف کے طور پر فراہم کی جائے گی۔