پرویز الہٰی کو لاہور منتقل کرنےاور گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور

پرویز الہٰی کو لاہور منتقل کرنےاور گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور

اسلام آباد: پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئےعدالت نے پرویز الہٰی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور کر لی۔


اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو 15 روز میں ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دے دیا۔پرویز الٰہی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا پرویز الہی کی 78 سال عمر ہے، ان کے علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھ لیں۔گزشتہ سماعت پر پمز اسپتال کے نمائندے نے عدالت کو بتایا تھا کہ پرویز الٰہی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وہ اپنے گھر سے زیادہ اڈیالہ جیل میں محفوظ ہیں۔ 


فیصلے میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ کے پورے گھر کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔ پرویز الٰہی کو صرف ایک کمرے تک محدود رکھا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں