سورج آگ برسانے لگا،   ہیٹ ویو کا الرٹ جاری 

سورج آگ برسانے لگا،   ہیٹ ویو کا الرٹ جاری 

لاہور: لاہور اور کراچی میں  گرمی بڑھنے لگی، سورج آگ برسانے لگا۔  اس وجہ سے  لوگوں کو غیر ضروری گھرسے باہر نکلنے سے منع کیاگیاہے اور متعلقہ محکمے نے  ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے   کی طرف سے ہیٹ ویو 2024ء کے حوالے سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مئی اور جون کے دوران پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع ہیٹ ویو سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ 

 پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے جہاں گزشتہ چند برسوں میں ہیٹ ویو کی بڑھتی ہوئی تعدد اور شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.1 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 71.72 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ جون میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49.5 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 82.48 فیصد رہے گا۔

اسی طرح جولائی میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 88.86 فیصد ہوگا۔ اگست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.63 اور ہوا میں نمی کا تناسب 92.63 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگرہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہو اور درجہ حرارت 40 سے 50 ڈگری تک پہنچ جائے تو آب وہوا کی یہ کیفیت خطرناک شمار کی جاتی ہے اور اگر درجہ حرارت 50 ڈگری سے زیادہ ہو تو یہ کیفیت انتہائی خطرناک ہوتی ہے۔

مصنف کے بارے میں