" غزہ اور اسرائیل میں کشیدہ صورتحال پر قابو پایا جائے اور  جنگ روکی جائے، اس سے پہلے کہ مزید جانوں کا ضیاع ہو"، سلینا گومز اور جی جی نے  بائیڈن کو خط لکھ دیا

لاس اینجلس :امریکی گلوکار واداکارہ سلینا گومز اور ماڈل جی جی حدید نے بائیڈن کو  غزہ میں جنگ  بندی کے حوالے سے خط لکھ دیا۔ گلوکارہ واداکارہ سلینا گومز اور جی جی حدید  بھی ان ہالی وڈ فنکارائوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو اسرائیل  کے عمل کی تنقید اور فلسطین کی حمایت کررہی ہیں۔ 

 سلینا گومز اور جی جی حدید نے بائیڈن کو لکھے گئے خط میں کہاکہ "محترم صدر بائیڈن، ہم فنکاروں اور وکیلوں کے طور پر اکٹھے ہوئے ہیں لیکن اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم بطور انسان اسرائیل اور فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع اور ہولناک جنگ کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ہم ریاستہائے متحدہ کے صدر کے طور پر آپ اور امریکی کانگریس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ اور اسرائیل میں کشیدہ صورتحال پر قابو پایا جائے اور غزہ میں جاری جنگ روکی جائے، اس سے پہلے کہ مزید اور جانوں کا ضیاع ہو۔


 خط میں  مزید کہا گیا کہ  حالیہ دنوں میں ہزاروں بے گناہ اور مصوم لوگوں کا قتل کیا گیا، ہمارا ماننا ہے کہ تمام زندگیاں قیمتی ہیں پھر چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا نسل سے ہو، ہم فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں