گھر سے باہر وقت گزارنا  صحت مند زندگی  اور  تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے ضروری

گھر سے باہر وقت گزارنا  صحت مند زندگی  اور  تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے ضروری

لندن : گھرسے باہر وقت گزارنا صحت مند رہنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کےلیے ضروری ہوتا ہے۔ جو لوگ زیادہ تر وقت گھر میں گزارتے ہیں وہ عام طور پر ایک جیسے ماحول کےعادی ہوجاتے ہیں اور ان کا بھی مدو جزر کاشکار رہتا ہے۔ تاہم جو لوگ گھر سے باہر وقت گزارتے ہیں اور خاص طور پر سرسبز ماحول میں وقت گزارتے ہیں ان کی طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے اورسائیکالوجسٹ کے نزدیک  ان کی تخلیقی صلاحیت بھی بہتر ہوتی ہے۔

جولوگ ہفتے میں بیس گھنٹے  کسی پارک یا سر سبز ماحول میں گزارتے ہیں ان کی ذہنی صلاحیتیں  دوسروں سے 40  فی صد تک زیادہ ہوتی ہیں اور تخلیقی کام بہتر طریقے سے سرانجام دے سکتے ہیں ۔ یہ ان لوگوں سے بہترہوتے ہیں جو لگ بھگ ہفتے میں صرف تیس منٹ گزارتے ہیں۔  

ایک تہائی طبقہ فکر کی رائے ہے کہ سبزہ یا ارد گرد کا سرسبز ماحول   نا صرف  دماغ کو فریش کرتا ہے بلکہ تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھادیتاہے۔  اس حوالے سے  سروے میں 79 فی صد کی رائے ہے کہ  سرسبز ماحول انسان کو تروتازہ رکھتا ہے اور تھکن کا احساس نہیں ہونے دیتا۔  اس وجہ سے نیند کی صورتحال  کے ساتھ ساتھ بہت سے طبی مسائل حل ہوجاتے ہیں۔  اس کے برعکس جو لوگ زیادہ تر وقت گھر میں گزارتے ہیں۔ وہ ہر وقت تھکے تھکے رہتے ہیں اور زندگی سے بے زار نظر آتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی پتا چلا کہ صحت مند محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ جو لوگ فطرت میں زیادہ وقت گزارتے ہیں وہ ماحول کے لیے اچھے رویے اپناتے ہیں۔ان  کے طرز عمل میں  سبز غذا کا استعمال ، ڈرائیونگ (31 فیصد) کی بجائے پیدل یا سائیکل چلانے کا انتخاب اور زیادہ (55 فیصد) ری سائیکلنگ شامل ہیں۔اس سروے کے مطابق  موسموں میں تبدیلی کے ساتھ خوشگوار اثرات  35 فیصد لوگوں کے لیے پسندیدہ عمل  تھا۔ لہذا ماہرین صحت اور نفسیات کی رائے ہے کہ گھر سےباہر تازہ ماحول میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہئے ۔
 

مصنف کے بارے میں