سپریم کورٹ فیصلے سے چند منٹ قبل ہی مولانا فضل الرحمن کا بڑا بیان سامنےآگیا 

سپریم کورٹ فیصلے سے چند منٹ قبل ہی مولانا فضل الرحمن کا بڑا بیان سامنےآگیا 

اسلام آباد:پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے چند لمحے  پہلے کہا کہ اگر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ غلط ہے تو پارلیمنٹ کی پرانی پوزیشن ہی بحال ہو جائے گی ۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے تحت فیصلہ سازی کا ادارہ ہے، ثالثی اور ذاتی اجتہاد کے تحت فیصلہ نہیں کیا کرتی،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر اس کے برعکس کوئی فیصلہ آتا ہے تو یہ معزز جج کی ذاتی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر قانون اور آئین کے تحت فیصلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جج کا کام قانون اور آئین کے تحت فیصلہ کرنا ہوتا ہے، مصلحتوں اور مفادات کے تحت نہیں،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی مفاد کا فیصلہ سیاسی حکومتوں نے کرنا ہوتا ہے معزز عدالتوں نے نہیں۔