افغان شہریوں کو جاری 3 ہزار سے زائد قومی شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش

افغان شہریوں کو جاری 3 ہزار سے زائد قومی شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش

لاہور:  افغانیوں کے انخلاء کے لئے پنجاب کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی سربراہی میں بنائی گئی ڈسٹرکٹ لیول کمیٹیوں نے افغان شہریوں کی طرف سے بنوائے گئے 3ہزار 286جعلی قومی شناختی کارڈز منسوخ کرنے کی سفارش کر دی ہے.پنجاب حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز آئیڈینٹفکیشن کمیٹیز بنانے کی منظوری بھی د یدی ۔

 دستاویزات کے مطابق افغانیوں کے انخلاء کے دوسرے مرحلے کے لئے سپیشل برانچ کو اہم کردار دیا گیا ہے ۔ صوبائی خفیہ ایجنسی نے اب تک 13ہزار 183افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی ) کی جیو میپنگ مکمل کر لی ہے۔  پنجاب میں افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی کل تعداد 88ہزار 299ہے۔

 رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بیشتر افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے ایڈریس وفاقی حکومت کی طرف سے دی گئی لسٹوں میں نہ ہونا، پیچیدہ کیسوں کے حوالے سے اب تک ٹھوس پالیسی کا نہ بنایا جانا ، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی پاکستانی شہریوں سے شادیوں ، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور پاکستان کے قومی شناختی کارڈ ہولڈرز کی ایسی فیملیز جن کے پاس کوئی دستاویزات نہیں اور افغانیوں کے دستاویزات کے حوالے سے عدالتوں میں زیر التواء کیسز ان کے انخلاء میں رکاوٹیں بن سکتی ہیں ۔
 
 

مصنف کے بارے میں