کراچی: میٹرک کے امتحانات کا 8 اپریل سے آغاز

کراچی: میٹرک کے امتحانات کا 8 اپریل سے آغاز

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کے مطابق، یہ امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔

بورڈ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 75 ہزار طلبا و طالبات امتحانات میں شریک ہوں گے، اور اس مقصد کے لیے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز کی فہرست بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

چیئرمین بورڈ نے یہ بھی بتایا کہ طلبا و طالبات کو کمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ امتحانی مراکز میں موبائل فون یا کسی قسم کی ڈیوائس لے جانا سختی سے منع ہوگا۔

مصنف کے بارے میں